سابق آسٹریلوی کرکٹ کپتان نے ہیلمٹ پر پابندی کا مطالبہ کردیا

September 21, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی قائد کم ہیوز نے کرکٹ میں ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ آسٹریلیا کے ڈومیسٹک میچ میں کمنٹری کے دوران 70 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ جونیئر کرکٹرز پر ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی ہوگی تو وہ بہتر فٹ ورک کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہیلمٹ پہن کر کٹر خود کو محفوظ سمجھنے لگتا ہے جبکہ حقیقت میں بڑے واقعات ہیلمٹ کے ساتھ ہی پیش آئے ہیں ،کم ہیوز کی اس تجویز پر آسٹریلیا میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔ کیونکہ کرکٹ میں بیٹسمین کی سیفٹی کے لئے آئی سی سی مسلسل اقدامات پر کوشاں ہے۔