چین اور بھارت افغان سفارتکاروں کی تربیت کرینگے

September 21, 2018

نئی دہلی(آئی این پی)چین اور بھارت مشترکہ طور پر افغان سفارت کاروں کی تربیت کرینگے،دونوں ملکوںکی طرف سے تربیتی پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ اکتوبر سے ہو گا،سفارت کاروں کو تربیت نئی دہلی اور بیجنگ میں دی جائیگی۔ اطلاعات کے مطابق چین اور بھارت نے اس سال کے اوائل میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے دورہ چین کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران سفارت کاروں کی تربیت اور افغانستان میں اقتصادی منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔