امارات ائرلائنز کی جانب سے اتحاد ائرویز خریدنے کی تردید

September 21, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی امارات ائرلائنز اور اتحاد ائرلائنز نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امارات ائرلائنز نے اتحاد ائرویز کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور جس کے نتیجے میں امارات ائرلائنز دنیا کی سب سے بڑی ائرلائنز بن جاتی۔ اتحاد ائرویز کے ترجمان نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ دوسری طرف امارات ائرلائنز کے ترجمان نے ان خبروں کو افواہ قرار دیا۔ امارات ائرلائنز کے صدر ٹم کلارک نے اس سال جون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مختصرمدت یا طویل مدت میں دونوں ائرلائنز میں کسی انضمام کی سفارش نہیں کرتے۔