محکمہ اطلاعات کے فیلڈ افسر انتظامیہ سے رابطے میں رہیں،سیکرٹری اطلاعات پنجاب

September 21, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب بلال احمد بٹ نے آج یوم عاشور کے جلوسوں کی مناسب میڈیاکوریج اورخصوصی مانیٹرنگ کےلئے ڈی جی پی آر اور سول سیکرٹریٹ میںہوم ڈیپارٹمنٹ میں بنائے گئے کنٹرول رومز کا دورہ کیااور وہاں پر حکومت پنجاب کی طرف سے کئے گئے انتظامات اور تعینات کئے جانے والے سٹاف کے بارے میں دریافت کیا- اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز پنجاب ڈی جی پی آر آفس عارف چوہدری نے بریفنگ کے دوران سیکرٹری انفارمیشن کوبتایاکہ میڈیا مانیٹرنگ کنٹرول روم میں افسران سمیت ملازمین شفٹوں میں کام کررہے ہیں اور تمام اضلاع کی انتظامیہ سمیت ڈی جی پی آر کے فیلڈ آفیسرز کے ساتھ میڈیا کے حوالے سے مکمل رابطے میں ہیں - سیکرٹری اطلاعات نے ہدایت کی کہ محکمہ اطلاعات کے فیلڈ آفیسرز مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ایام محرم الحرام میں میڈیا میں کسی بھی غلط اور گمراہ کن خبرچلنے کی صورت میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں قائم کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں ۔