یوم عاشور،واسا کا شکایات سیل 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

September 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا انتظامیہ نے یوم عاشور کے موقع پر شکایات سیل 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کر لیا ، ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ، ذرائع کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے حکم پر 9اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے واسا کا آن لائن کمپلینٹ سنٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا ،شکایات سنٹر کے لئے سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیاہے، واضح رہے کہ واسا انتظامیہ نے محرم روٹس کے انتظامات کے سلسلے میں تمام سیوریج ڈویژنوں کے سٹاف کو اپنی اپنی حدود کے جلوس روٹس پر واسا سے متعلق شکایت فوری دور کرنے کا حکم دیا ہے۔