نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں ریلیاں ، مٹھائیاں تقسیم

September 21, 2018

پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور اور قبائلی علاقوں میں نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں جمعرات کو دوسرے روز بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور جلوس نکالے گئے۔ صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی، صوبائی نائب صدر ملک ندیم خان، صوبائی سینئر نائب صدر عبدالسبحان خان، صوبائی نائب صدر کامران صدیق اور لیگی قبائلی رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلہ سے حق کا بول بالا ہو گیا ہے۔ جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے۔