شاہرگ آر ایچ سی میں سامان اور ادویات غائب کر دی گئیں ، پشتون ایس ایف

September 21, 2018

کوئٹہ ( آئی این پی ) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی سینئر نائب صدر عبدالناصر میانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آر ایچ سی ہسپتال شاہرگ میں تین ماہ کی 18 لاکھ کی دوائیوں کی بجائے 5لاکھ کی پہنچ رہی ہیں اور وہ بھی بندر بانٹ کی نذر ہو جاتی ہے ہسپتال کی مشینری ،بیڈ، فریج،پنکے ،بیڈ شیٹ ،تکئے اور مزید سامان بھی غائب کر دیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ،چیف سیکرٹری اور دیگر حکام صورتحال کا نوٹس لیں۔