پاکستان کاافغانستان ،بھارت کابنگلا دیش سے آج ٹاکرا

September 21, 2018

ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گی ، جبکہ بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دبئی میں مد مقابل ہوں گی ۔

ایشیا کپ کے سیکنڈ اسٹیج میں تھرلنگ میچز کے ایک اور راؤنڈ کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس میں سپر فور اسٹیج کے مقابلے ہوںگے۔

ایونٹ میں آج ہوں گے دو میچز ہوںگے،پہلے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹمیں ہانگ کانگ کو ہرانے والی پاکستانی ٹیم اپنے آخری میچ میں بھارت سے شکست کھا چکی ہے، لیکن افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ثابت ہوئی ہے اور اس نے گزشتہ روز بنگلا دیش کو ہرا کر اپ سیٹ کیا ہے۔

ابوظہبی میں گرین شرٹس کے لئے صورتحال الارمنگ ضرور ہے لیکن کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہدف اب سے صرف جیت ہے۔

دوسری جانب آج کا دوسرا میچ دبئی میں بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائےگا ۔ ایونٹمیں بھارت کی ٹیم بھی ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے ۔

آج ہونے والے دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوںگے۔