پاکستان نے 4 وکٹوں پر 199 رنز بنالئے

September 21, 2018

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر199رنز بنالئے ہیں۔

ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے حشمت اللہ 97رنز ناٹ آئوٹ کپتان اصغر 67 اور رحمت شاہ 36 رنز کی بدولت 6 وکٹ پر 257 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی طرف سے محمد نواز کامیاب ترین بالر رہے، انہوں نے 10 اوورز 57 رنز کے عوض 3 اپنے نام کیں، شاہین آفریدی 38رنز دے کر2 اور حسن علی 51 رنز دے کر 1 افغان کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیے:افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف

ہدف کے تعاقب کے لئے پاکستان کے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ،پہلے اوور کی آخری گیند پرصفر کے مجموعی اسکور پر فخرزمان کو مجیب الرحمن نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا ،وہ ایونٹ میں دوسری بار صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔

دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کی شاندار شراکت قائم کی تاہم دونوں بیٹسمین اوپر تلے آئوٹ ہوگئے،امام الحق 80 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم 66 رنز بناکر اسٹمپ ہوگئے۔اس وقت کریز پر حارث سہیل دو رنزاور شعیب ملک ایک رنز پر ناٹ آئو ٹ ہیں