رحیم یار خان، لیڈی ڈاکٹر ہراساں، پرنسپل اور ایم ایس میڈیکل کالج معطل

September 22, 2018

محکمہ صحت پنجاب نے رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے واقعے کی انکوائری مکمل کر لی، سیکریٹری صحت نے شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کر دیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تین رکنی کمیٹی نے رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹرکو ہراساں کرنے کی انکوائری 24 گھنٹے میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کی روشنی میں وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے حکم پر سیکریٹری ہیلتھ نے پرنسپل ڈاکٹرمبارک علی اور ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی کی معطلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق معطل افسروں کے خلاف محکمانہ انکوائری اور کارروائی بھی ہوگی۔