الکوحل دنیا میں سالانہ 30 لاکھ اموات کا باعث، عالمی ادارہ صحت

September 23, 2018

کراچی ( نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق الکوحل سے سالانہ 30 لاکھ اموات ہوتی ہیں۔ اموات کا یہ تناسب ایڈز ، حادثات اور خانہ جنگی سے بھی زیادہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق الکوحل سے دنیا بھر کے مرد زیادہ خطرے میں ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الکوحل روڈ ایکسیڈنٹ ،تشدد اور مختلف جسمانی اور دماغی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے ۔ اس رپورٹ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے چیف کا کہنا ہے کہ صحت مند معاشرے کی ترقی اور بڑھتی ہوئی اموات کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، جس کیلئے اس پر ٹیکس میں اضافہ اور ذرائع ابلاغ پر اس کے اشتہارات پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ایک اندازے کے مطابق تقریباً دنیا کی آبادی کے 2.3 ارب افراد الکوحل کا استعمال کرتے ہیں ۔