جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی

September 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نےجعلی ڈگریاں بنانے والے بدنام زمانہ ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 10 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کو مقدمہ میں نامزد شعیب شیخ کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئےتاہم جعلی ڈگریاں بنانے والا ملزم شعیب شیخ نہ آیابلکہ اس کی طرف سے وکیل نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیاکہ ان کے موکل شعیب احمد شیخ اسلام آباد میں موجود ہے پیش ہونےسے قاصر ہے عدالت سے استدعا ہے کہ آج کی حاضری سے استثنیٰ دی جائے،فاضل عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔