تھر،پانی کی تلاش میں گھر سے نکلنے والی 10 سالہ بچی خشک کنویں میں گر کر ہلاک

September 23, 2018

اسلام کوٹ(نامہ نگار)پانی کی تلاش میں گھر سے نکلنے والی 10 سالہ بچی خشک کنویں میں گر کر ہلاک ہو گئی۔ صحرائے تھر کی تحصیل نگرپاکر میں بڑی تعداد میں پانی کے کنویں خشک ہوتے جا رہے ہیں۔تلاش آب میں بچے اور خواتین ایک سے دوسرے کنویں سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔گذشتہ روز نگرپاکر کے نواحی گائوں چماٹ بھیل میں 10 سالہ بچی گریاں بنت میگھرام پانی کی تلاش میں گھر سے نکلی ، جھانکتے ہوئے کنویں میں گر کر ہلاک ہو گئی۔ سندھ حکومت مبینہ طورپر تھر میں آر او پلانٹس کی تنصیب پر اربوں روپے خرچ کر چکی ہے۔تاہم تھر کے سرحدی دیہات میں پانی کی شدید قلت ہے، بچے اور خواتین پانی کی تلاش میں بھٹکتے نظر آتے ہیں ۔