امریکا پاک بھارت ممکنہ بات چیت کیلئے پر امید

September 23, 2018

واشنگٹن(واجد علی سید )امریکا نے پاکستان کی بات چیت بحالی کیلئے کوشش کا خیر مقدم کیا ہےاگرچہ نئی دہلی ایسی کسی کوشش کو منسو خ کرچکا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا جمعرات کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ پاکستانیوں اور بھارتیوں کیلئے یہ ایک بہترین خبر ہے کہ بات چیت کیلئے ایک ساتھ بیٹھ جائیں۔میڈیا بریفنگ کے دوران ہیتھر نورٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعظم مودی کے درمیان ہونے والے مثبت پیغام کے تبادلہ خیال کی رپورٹس دیکھی ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ حالات اچھے ،تعلقات مضبوط اور مستقبل میں ایک اچھا اور دو طرفہ تعلقات مضبوط ہونگے ۔پاکستان نے بھارت کو دو طرفہ بات چیت شروع کرنے کیلئے اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزرائے خارجہ کی سائیڈ لائن ملاقات کے موقع کا کہا تھا۔