سابق وزیراعظم پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق

September 23, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکرلگنے سے راولپنڈی پولیس کاکانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔حادثہ کے وقت گاڑی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا ڈرائیور عابد نواز چلا رہا تھا جسے پولیس نے گرفتارکرلیا۔حادثہ ہفتہ کی شام تھانہ آبپارہ اسلام آبادکے علاقہ میں زیروپوائنٹ سے فیض آبادکی جانب جانے والی سڑک پرپیش آیا ۔تھانہ آب پارہ کے ایڈیشنل ایس ایچ اوسب انسپکٹرطاہرخان نیازی نے بتایاکہ کانسٹیبل ذیشان عباسی موٹرسائیکل پر راولپنڈی جارہاتھاکہ سابق وزیراعظم کی سرکاری گاڑی نے موٹرسائیکل سوارکوعقب سے زوردارٹکرماری جس سے اس کے سرپرشدیدچوٹ آئی اوروہ شدیدزخمی ہوگیااسے پمز ہسپتال لے جایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں دم توڑگیا۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی جی یو 027 جس پرسبزنمبرپلیٹ لگی تھی قبضے میں لے لی گئی ہے جب کہ ڈارئیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔حادثے کے فوری بعدجائے وقوعہ پربڑی تعدادمیں لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے ریسکیو1122کواطلاع دی اورریسکیوایمبولینس کوموقع پربلاکرکانسٹیبل کوہسپتال بھجوایاجب کہ انہوں نے حادثے کی مرتکب گاڑی کوگھیرے میں لے لیا اورپولیس کے آنے تک گاڑی کوروکے رکھا۔بعدازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم کوحراست میں لے لیا اورگاڑی سمیت اسے تھانہ آب پارہ منتقل کردیاگیا۔