3روزہ انسداد پولیومہم کاآغاز

September 23, 2018

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے گورنمنٹ میاںمیر ہسپتال میں5 سال سے کم عمر بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر 3روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر د یا ہے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور، ایم ایس میاںمیر ہسپتال بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور، ڈی ڈی اوز ہیلتھ،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 24سے26ستمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 17لاکھ 71ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ4700سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گی اورانسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔