مسافر کے سامان سے پسٹل کی گولیاں برآمد

September 23, 2018

ملتان (سٹافرپورٹر ) ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز ملتان کے عملہ نے ملتان سے کراچی اور کراچی سے مسقط روانہ ہونے والے مسافر کے سامان سے 30 بور پسٹل کی گولی برآمد ہونے پر اسے روک کر بعد ازاں تحریری طور پر بیان دینے کے بعد جانے دیا گیا۔ جام پور کا رہائشی حافظ محمد ارسلان گزشتہ روز ملتان ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی فلائٹ سے کراچی اور پھر کراچی سے مسقط جا رہا تھا اس کے سامان کی تلاشی کے دوران 30بور پسٹل کی ایک گولی برآمد ہوئی۔