منصوبے کے تحت مزدوروں کو تقسیم کیا جارہا ہے، گوہر تاج

September 23, 2018

پشاور(خبرنگار)آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے نئی یونین کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے کل ہونے والے جنرل کونسل اجلاس کو غیر آئینی قراردیدیا ہے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے یونین کے مرکزی چیئرمین گوہرتاج نے خیبرسرکل،مردان سرکل، صوابی سرکل ریڈنگ اور جی ایس او سرکلز سمیت دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مزدوروں کو تقسیم کیا جارہا ہےاورنیا گروپ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم واضح کرتے ہیں کہ گروپ کے چناؤ کا حق کسی کو حاصل نہیں۔انہوں نے کہاکہ دو سال کیلئے بننے والے کابینہ کی25ستمبر کو مرکزی سطح پر انتخابات ہونگے جس میں مرکزی و صوبائی کابینہ کا انتخاب کیا جائیگا۔