ضمنی الیکشن حلقہ پی کے 61 اور 64 پر اپوزیشن کے نامزد امیدواروں کی پوزیشن مستحکم

September 23, 2018

پشاور(نمائندہ خصوصی) صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 61نوشہرہ اور پی کے 64نوشہرہ میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پرویز خٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک اور بھائی لیاقت خٹک کے مقابلہ میں مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کے بعد 14 اکتوبر کو دونوں نشستوں پر اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ پی کے 64نوشہرہ پر تحریک لبیک کی طرف سے پی ٹی آئی کے مقابلہ میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار شاہد خٹک کی حمایت کے فیصلے کے بعد اپوزیشن کے امیدوار شاہد خٹک کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔