عالمی ادارے کشمیریوں پر مظالم کے باوجود خاموش ہیں ،مشعال ملک

September 23, 2018

اسلام آباد(نامہ نگار)حریت رہنما یسیٰن ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں لارڈ نذیراحمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کےلیے توانا آواز اٹھائیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نےکشمیرکی زمین پرقبضہ کررکھاہے،پاکستان بھارت پردباؤ بڑھانے کے لئےعالمی برادری سےرجوع کرے۔ عالمی ادارے کشمیریوں پر مظالم کے باوجود خاموش ہیں مقبوضہ کشمیر میں فلسطین سے زیادہ مظالم ہو رہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی کشمیریوں کی اقوام متحدہ میں توانا آواز بلند کریں۔