فٹ بال کھلاڑی گول کرنے کے بعد خوشی میں کھائی میں جا گرا

September 23, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

قبرص میں ہونے والی فٹ بال لیگ کے میچ کے دوران ایک جوشیلے کھلاڑی کو گول کرنے کے بعد جشن منانا مہنگا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابققبرص میں فٹ بال میچ کے دوران گول کرکے کھلاڑی خوشی سے دوڑتا ہوا میدان سے باہر نکلا اور دیوار سے چھلانگ مارتا ہوا کھائی میں جا گرا۔

26سالہ Benjamin Kololli نامی کھلاڑی گول کرتے ہی اْچھلتے کودتے تماشائیوں کے درمیان جانے کی کوشش کرنے لگا لیکن اس ہی دوران درمیان میں کئی فٹ گہری جگہ کے اندر جا گرا۔

خوشی سے بے قابو کھلاڑی کو بعد ازاں دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے باہر نکالا تاہم خوش قسمتی سے اسے معمولی زخم ہی آئے۔