ایشیا کپ:بنگلا دیش کی افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

September 23, 2018

ایشیا کپ میں بنگلا دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں جہاںدبئی میں پاک بھارت ٹاکرا اور ابو ظہبی میں افغانستان ،بنگلا دیش کے مدمقابل ہوگا۔

ابو ظہبی میںکھیلے جارہے بنگلا دیش اور افغانستان کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کی ٹیم میں2 تبدیلیاں جبکہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

میچ میں بنگال ٹائیگرز الیون مشرفی مرتضی کپتان، لٹن داس، شکیب الحسن، نظم الحسن شانتو، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، امرل قیص، محمد متھن، مہدی حسن، مستفظر الرحمن اور نظم اسلام پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب افغانستان ٹیم میںاصغر افغان کپتان، محمد شہزاد، احسان اللہ، رحمت شام، حشمت اللہ شاہدی، سمیع اللہ شنواری، محمد نبی، گلبدین نیب، راشد خان، آفتاب عالم اور مجیب الرحمن شامل ہیں۔