شوبز فنکاروں نے بھارتی دھمکیوں کو ”احمقانہ “ قرار دےدیا

September 24, 2018

لاہور(ایجنسیاں) شوبز فنکاروں نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کو ”احمقانہ “ حر کت قرار دےدیا جبکہ فلم اسٹار ماہ نور نے عوام کو بھارتی فلموں سے دور رکھنے کےلئے ”بھارت مر دہ باد“مہم شروع کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بھارت کی تمام مصنوعات کےساتھ ساتھ بھارتی فلموں کا بھی بائیکاٹ کر نا ہوگا ۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں پر شوبز فنکار بھی شدید غصے میں نظر آئے اور فلم اسٹار ماہ نور نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کےلئے جان کا نذرانہ دینے سے بھی گر یز نہیں کیا جائےگا اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ بھارت کا ہر سطح پر مکمل بائےکاٹ کر ے جبکہ فلم اسٹار میگھا ،صائمہ خان ،فلم سٹار میرا ،ماہرہ خان ،اداکارہ ماریہ واسطی ،گلوکارہ عینی طاہر ہ ،گلوکار وارث بیگ سمیت دیگر شوبز فنکاروں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دےکر اصل میں اپنی موت کو دعوت دے رہا ہے اورمگر اس کو چھ ستمبر کی اپنی عبر ت ناک شکست کو یاد رکھنا چاہیے پاکستانی قوم آج بھی اسی جذبے سے سر شار ہے اور دشمن نے پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو ان کا وہ حشر کیا جائےگا کہ تاریخ میں انکا نام بھی باقی نہیں رہےگا پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ملک کےلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں ۔