ملکہ غزل بیگم اختر کے نام پر میوزیم اور اکیڈمی قائم کی جائے گی

September 24, 2018

نئی دہلی(ایجنسیاں) بھارتی ریا ست اترپردیش میں واقع فیض آباد میں ’ملکہ غزل‘ بیگم اختر کی یاد میں ان کے نام پر ایک میوزیم اور اکیڈمی قائم کی جائے گی۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطابق ’ملکہ غزل‘ بیگم اختر کے نام پر قائم کی جا نے وا لی میوزیم اور اکیڈمی میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت آ ئی گی ۔کہا گیا ہے کہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا میوزیم اور اکیڈمی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی کے تحت نصب ہوگی اور اس میں آٹھ آڈیٹوریم ہوں گے۔ یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل کے اوم پرکاش سنگھ نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اس کے لیے 10ہزار مربع فٹ زمین دی ہے اور وہ شروع میں رقم بھی دے گی۔