گلشن اقبال، فری میڈیکل کیمپ میں 900مریضوں کا معائنہ، ادویہ کی فراہمی

September 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے آدم جی اکیڈمی،ایم ٹرنک والافاؤنڈیشن کے تعاون سے گلشن اقبال میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجس کا افتتاح حاجی انیس عارفہ،جاوید میمن، احمد رضا طیب نے عبدالرزاق ٹرنک والا،امین آدمجی ، نفیس احمدصدیقی ، اختر موٹن، معین احمداور شہزادامین کے ہمراہ کیا ۔ 900سے زائد مریضوںنے کیمپ میں دی جانے والی سہولیات جس میں جنرل،گائنی ، بچوں اور شوگرکے علاج کی اوپی ڈی،اس میں خاص بات یہ تھی کہ اس کیمپ میں دانتوں کے علاج کے لئے ڈینٹریل کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔ بلڈ شوگر، بلڈ کو لیسٹرول،یورک ایسڈ، بلڈ پریشرکے ٹیسٹ، ہیپاٹائٹس بی ویکسی نیشن اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد نے استفادہ کیاجبکہ 4مریض ایسے تھے جن کا موتیا پک چکا تھا ،تاریخ دے کر المصطفیٰ میڈیکل سینٹر بلایاگیا جہاںاُن کا فری آپریشن کیا جائیگا۔کیمپ میں آنے والے مریضوںکو فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب، صدرالمصطفیٰ ڈاکٹر عبدالرحیم،جنرل سیکرٹری عبدالغنی سلیمان نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر خصوصاً امین آدمجی، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اورمعاونین کو مبارکباد پیش کی اور شکریہ اداکیا۔