بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا بیان قابل مذمت ہے،پی پی

September 24, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کلچرونگ سندھ کے جنرل سیکریٹری لیاقت علی شاہانی، قادر صبا، راجہ عامر و دیگر نے اپنے بیان میں انڈین آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے دھمکی آمیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے جنونی انتہا پسند آرمی چیف کا پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا دھمکی آمیز بیان غیر ذمہ دارنہ اور جنگی جنون پر مبنی ہے، آرمی چیف جنرل راوت پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دینے سے پہلے پاکستانی افواج کی جانب سے 1965کی جنگ میں ہندو فوج کو عبرتناک شکست کی صورت میں سکھایا گیا سبق شاید بھول گئے ہیں اوراگر ہندوستانی فوج نے آج بھی پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان اسے نشان عبرت بنا دے گا، ہندوستانی فوج اور حکمراں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں انکی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستانی افواج اور عوام منہ توڑ جواب دیں گے۔