معاشرے میں انسانیت کا فقدان

September 24, 2018

جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں وہاں لوگوں میں احساس ختم ہی ہوتا جا رہا ہے۔ ایمبولینس اس لیے ہوتی ہیں کہ بیمار مریض جو خراب اور نازک حالت میں ہو ان کو ایمبولینس کی مدد سے جلد از جلد اسپتال منتقل کیا جا سکے تاکہ ان کا علاج وقت پر کیا جا سکے۔ لیکن آج کے دور میں ایمبولینس دیکھنے کے باوجود بھی لوگ اس کو بھی راستہ نہیں دیتے اور وہ بھی ٹریفک میں کھڑی اپنی باری کا انتظار کرتی رہتی ہے۔ حالانکہ ہمارا انسانیت کے ناطے فرض ہے کہ ہم اس کو دیکھتے ہی راستہ دیں تاکہ وہ وقت پراسپتال پہنچ کر علاج شروع کروا سکے تاکہ ایک قیمتی جان بچ سکے۔ اس لیے عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایمبولینس کو دیکھتے ہی راستہ مہیا کر دیا کرے اور ان کے اس فعل سے ہی ایک قیمتی جان کوایک نئی زندگی مل جائے۔ (جویریا عبدالرحمن)
Jawairiarehman143gmail.com