رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیاں،23ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

September 24, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے خفیہ اطلاع پر گڈاپ کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان عبدالشکور اورنعیم کو گرفتار کر کے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کرلیا ،جیکسن پولیس نے 2مختلف کارروائوں میں منشیات فروش عمر حیات اور اسٹریٹ کرمنل ضمید زادہ کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات برآمد کرلی ،سائٹ اے پولیس نے 3اسٹریٹ کرمنل واحد،سہاگ،نوید کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،مومن آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3ملزمان کاشف ،شعیب،تاج محمد کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات برآمد کرلی ،سرجانی ٹائون پولیس نے 2ملزمان رضوان اور عاطف کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات برآمد کرلی ،فرئیر پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3افراد عتیق ،رضوان عباس اور نزاکت کو گرفتار کرلیا ،،لیاقت آباد پولیس نے 5 ملزمان کلیم خان، سید طاہر علی عرف تانا، محمد رفیق، محمد سعید اور بلال اسلام کو گرفتارکرکے 2 کلو گرام سے زائد چرس اور2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں ،اورنگی ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 2ملزمان ذیشان اور ارسلا ن کو گرفتار کر کے 2پستول برآمد کرلی ۔