حاجی فضل الہٰی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

September 24, 2018

پشاور ( نیوز ڈیسک ) حلقہ پی کے 79 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الہٰی خان کو صوبائی وزیر بنایا جائے ‘ موصوف نے پارٹی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ‘ مسلسل دوسری مرتبہ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی منتخب ہونا ان پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے ‘ یہ باتیں طارق مہمند ایک بیان میں کہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ حاجی فضل الہٰی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے سے پی کے 79 کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور تبدیلی کے ادھورے سفر کی تکمیل بھی ہوگی‘ انہوں چیئرمین پی ٹی آئی ‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر قائدین سے مطالبہ کیا کہ موصوف کو جلد کابینہ میں شامل کیا جائے ۔