کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت اور 4 افراد کے زخمی ہو نے پر ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ

September 24, 2018

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کلر سیداں پولیس نے کرنٹ لگنے سے ایک شہری کی ہلاکت اور 4افراد کے زخمی ہو نے پر ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ کلر سیداں پولیس کو ولید بن یوسف نے درخواست دی کہ دوستوں کے ساتھ قبرستان کے نزدیک کھڑے گپ شب لگا رہے تھے جبکہ میرا بھائی انیس یوسف جو کہ ٹھیکدار گل سید اور اسکی لیبر کے ساتھ بجلی کے کھمبے لگانے میں مصروف تھا کہ اچانک لیبر کو بجلی کا کرنٹ لگا اور وہاں موجود تمام لوگ کرنٹ لگنے کی وجہ سے گر گئے جن کو ہسپتال گوجر خان آگئے ، زخمیوں میں رحمت حسین ۔ اورنگزیب ۔ بہادر خان۔ سراج الحق اسوقت ایمرجنسی میں پڑے ہوئے ہیں جبکہ میرا بھائی انیس یوسف جاں بحق ہو گیا ہے ۔ اس تمام تر حادثہ کا ذمہ دار ٹھیکدار گل سید اوردیگر اہلکاروں کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔