ماضی میں تعلیم کا بیڑہ غرق ہوا ،اساتذہ کش پالیسیاں بنائی گئیں:پنجاب ٹیچرز یونین

September 24, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں ناکام حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے تعلیم کا بیڑہ غرق ہوا اور اساتذہ دشمنی پر مبنی اساتذہ کش پالیسیاں بنائی گئیں جس کی وجہ سے اساتذہ 10 سال سے شدید اذیت میں مبتلا رہے لیکن آج اساتذہ موجودہ حکومت سے پر امید ہیں کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی بالخصوص ملتان سمیت جنو بی پنجاب میں بغیر سربراہوں کے چلنے والے سکولوں میں سربراہ مقرر کرے گی اور تعلیمی بورڈ ملتا ن کا چیئرمین بھی مقرر کرے گی تاکہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کا اہم حصہ ہیں مگر ماضی میں اساتذہ کے وقار کو مجروح کیا گیا اور غیر تدریسی سرگرمیوں میں مصروف رکھا گیا اس سلسلے میں بھی پنجاب حکومت، محکمہ تعلیم پنجاب کو نوٹس لینا چاہئے ۔