’’بھارت نے امن کا ایک اور موقع ضائع کر دیا‘‘

September 24, 2018

حریت رہنماؤں نے پاکستان سے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کر دیا۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے گھر حریت رہنماؤں کااجلاس منعقد ہوا، جس میں بھارت کے پاکستان سے مذاکرات میں پیچھے ہٹنے کی مذمت کی گئی۔

میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت نے مذاکرات سے انکار کرکے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کیا، بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کےلیے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن اپنا وفد مقبوضہ وادی میں بھیجے۔

یاسین ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔