زلفی بخاری نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

September 24, 2018

وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نےمعاون خصوصی برائےاوور سیزپاکستانیوں کا بضابطہ چارج سنبھال لیا۔

زلفی بخاری کومعاون خصوصی برائےاوورسیز پاکستانیوں کےساتھ وزیرمملکت کادرجہ بھی دیاگیا ہے۔ انہوں نے وفاقی سیکریٹری محمد آصف شیخ سےملاقات کی، اس دوران اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ زلفی بخاری کووزارت اوورسیزکی کارکردگی اورمختلف شعبوں پربریفنگ بھی دی گئی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ ہفتےزلفی بخاری کومعاون خصوصی برائےاوورسیزپاکستانی مقررکیاتھا۔

عمران خان نے زلفی بخاری کو سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ زلفی بخاری بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیم فنڈ سے متعلق امورکو بھی دیکھیں گے۔