’ایسی دنیا کو نہیں مانیں گے جہاں فیصلے بند کمرے میں ہوں‘

September 25, 2018

نوبل یافتہ ملالہ یوسیف زائی کا کہنا ہے کہ ہم ایسی دینا کو نہیں مانیں گے جہاں اُن کے مستقبل سے متعلق فیصلے بند کمرے میں کیے جائے جہاں ہمیں داخلے کی اجازت نہ ہو۔


اقوام متحدہ میں یوتھ 2030 کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے عالمی مہم میں نوجوانوں کے کردار کو بیان کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں شریک نوجوانوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔