اسنوکر:بلال اور بابر کوارٹر فائنل میں

September 25, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قطر میں کھیلی جانے والی ایشین ریڈ سکس بال اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد بلال اور بابر مسیح کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ دونوں میچ منگل کو کھیلے جائیں گے۔ بابر مسیح نے ایران کے حماد اور بلال نے ہم وطن محمد آصف کو5-6سے شکست دی۔