تعلیمی افسروں کا اہم اجلاس کل ہوگا

September 25, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کے تعلیمی افسروں کا اہم اجلاس کل سرکٹ ہائوس میں منعقدہوگا اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ روڑ میپ کے سلسلے میں اہم اجلاس کل 3بجے سرکٹ ہائوس میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں تمام ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز شرکت کریں گے ، سی ای او کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریکارڈ اور افسروں کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔