ن لیگ کی دشمنی میں سی پیک کو متنازع بنانے کی سازش کی گئی:شاہد محمود خان

September 25, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماسا بق ممبر صو بائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی دشمنی میں سی پیک کو متنازعہ بنانے کی سازش کی گئی اب حکومت کی جانب سے وضاحتیں دی جا رہی ہیں ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ اناڑی حکومت کی انتہائی کمزور خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ افغانستان میں پاکستان کا جلال آباد میں قونصل خانہ کھلوانے میں ناکام رہے۔حکومت نے گیس کے بعد بجلی 2روپے یونٹ مہنگی کرنے کا عوام دشمن فیصلہ کیاہے۔