محرم الحرام میں امن و امان کی بہترین صورتحال انتظامیہ کا احسن اقدام ہے:طالب حسین پرواز

September 25, 2018

ملتان ( سٹا ف رپو ر ٹر ) تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی بہترین صورتحال کی وجہ سے عوام میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہےجس پر ہم ملتان انتظامیہ کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے۔