اسلامی نظریاتی کونسل کا بیک وقت تین طلاقوں پر سزا کیلئے ماڈل بل تیار کرنیکا فیصلہ

September 25, 2018

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)بیک وقت تین طلاقیں دینے پر کیا سزا ملے گی؟اسلامی نظریاتی کونسل نے تین طلاقیں ایک ساتھ دینے پر سزا کا تعین کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں پر سزا دینے کےلئے ماڈل بل تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ماڈل بل میں بیک وقت تین طلاقوں پر سزا اور جرمانے تجویز کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطا بق اسلامی نظریاتی کونسل 26 اور 27 ستمبر کو ماڈل بل تیار کریگی۔ بیک وقت تین طلاقوں پر سزائیں تجویز کرنے کےلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔