کوہاٹ،لڑکے سےاجتماعی زیادتی کرنیوالے 3 افغان باشندے گرفتار

September 25, 2018

کوہاٹ(نمائندہ جنگ) کوہاٹ پولیس نے وزیرستان کے رہائشی لڑکے سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ میرانشاہ سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ عبدالرحمان کوگھمکول افغان کیمپ میں گزشتہ شب تین افغانیوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔واقعے کا مقدمہ تھانہ جنگل خیل میں درج کرکے متاثرہ لڑکے کی نشاندہی پر تینوں ملزمان دائود،عزت اور غلام محمدکو حراست میں لیا گیا۔متاثرہ لڑکے اور ملزمان کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال سے میڈیکل کرالیا گیا ہے اور مزید قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔