نیکٹا کےکردارسے متعلق جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

September 25, 2018

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیکٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں نیکٹا کے بطور ادارہ کردار اور کام سے متعلق جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

کمیٹی میں تمام حکومتوں ، سول، انٹیلی جنس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر حکام ہوں گے جب کہ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی سمیت سینئر حکام اورڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف 20 نکاتی ایکشن پلان پرعملدرآمداورامن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گيا۔

وزیراعظم نے مسلح افواج، پولیس،انٹیلی جنس اداروں اور سولینز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ بدقسمتی سےپچھلی حکومت نے نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا ایک اجلاس بھی نہیں بلایا، نظرانداز کرنے کےسبب نیکٹاکارکردگی بہتر بنانےپرفوکس نہ کرسکا۔