انضمام دبئی پہنچ گئے، کپتان سرفراز اور کوچ سے ہنگامی ملاقات

September 26, 2018

دبئی (نمائندہ خصوصی) چیف سلیکٹر انضمام الحق منگل کو دبئی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نےٹیم انتظامیہ سے ہنگامی ملاقات کی۔ انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے انتخاب پر سرفراز احمد اور مکی آرتھرسے مشاورت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں گیارہ کھلاڑیوں کی تشکیل پر بھی انضمام الحق کو تحفظات ہیں۔ انہوں نے مکی آرتھر سے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں الیون کے انتخاب پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کپتان اور کوچ کو بھی اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ وہ ٹیم کا پریکٹس سیشن دیکھنے آئے ۔ انہوں نے سرفراز احمد سے علیحدگی میں بات چیت کی اور ان سے حکمت عملی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔