تحریک انصاف نے بڑے بڑے دعوے کیے ، عوام اب بھی محروم ہیں، رانا فلک شیر

September 26, 2018

برسلز (عظیم ڈار ) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بلجیم کے چیف آرگنائزر رانا فلک شیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر کڑی تنقید کرنے والی سیاسی جماعت تحریک انصاف بڑے بڑے دعوؤں اور نعروں کے سوا عوام کےلیےکچھ بھی نہیں کر پا رہی۔ پاکستانی عوام کو ترقی اور خوشحالی کی راہ دکھانے والی تحریک انصاف آج اقتدار کے ایوانوں میں مزے لوٹ رہی ہے جبکہ عوام اب بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ اپنے بیان میں رانا فلک شیر نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کی کہی باتوں اور قراردادوں پر عمل درآمد ہوتا دیکھنے کی متمنی ہے لیکن ملکی نظام میں ذرہ برابر بھی تبدیلی نظر نہیں آئی بلکہ بڑے مافیا گروپوں کو تخفظ دینے کے لیے چھوٹے چوروں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ حکومت نعروں کی سیاست سے باہر نکل کر عوام کی بہتری اور بہبود کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں ورنہ پاکستان مسلم لیگ ن عدم اعتماد کی تحریک چلائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز منسٹر کے لیے زلفی بخاری کا انتخاب مضحکہ خیز ہے۔ زلفی بخاری خود نیب مقدمات میں ملوث ہیں۔ ایسے حالات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے زلفی بخاری کو ذمہ داری سونپنا اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مذاق ہے۔