مردان کے ریسرچ سکالر مفتی انوارالدین نے ایم فل کرلیا

September 26, 2018

پشاور ( خبر نگار خصوصی)عبد الولی خان یونیورسٹی مردا ن کے ریسر چ سکالر مفتی انوارالدین نے ایم فل کرلیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے اور اسلامیات میں ایم فل ڈگری کے حقدار قرار پائے۔ سکالر کے مقالے کا موضوع’’تقابل ادیان میں ڈاکٹر ذاکرنائیک کی اُردو تقاریر کاتعارفی ،علمی اور تنقیدی جائزہ‘‘ ہے۔ تقریب میں فیکلٹی ارکان ، ریسر چ سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔