حکومت ہزار گنجی میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرے ، پشتونخوامیپ

September 26, 2018

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں ہزارگنجی سبی منڈی میں ضلعی انتظامیہ ‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں سبی منڈی میں قائم ماشہ خوروں ‘ زمینداروں کے کروڑوں روپے کی سبزی ‘ املاک کو غیرقانونی طریقے سے بلڈوز کرنے اور پھر انہیں آگ لگانے کے ناروا اور عوام دشمن کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور چند نام نہاد لوگوں کی سربراہی میں غریب ماشہ خوروں اور عام لوگوں کے کروڑوں روپے کے مال کو تباہ کرنے اور انہیں آگ لگانے کے اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس تمام واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرکے اس میں ملوث ڈپٹی کمشنر اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرکے سزا دی جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے انہیں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے اور اسطرح ان کے اس ناروا عمل سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے پشتونخوامیپ ان غریب ماشہ خوروں کا بھرپور ساتھ دے گی حکومت فوری طور ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے ۔