امریکا،غلط ختنہ کرنے پر 3 ارب روپے ہرجانہ

September 26, 2018

کراچی ( نیوز ڈیسک)امریکا میں بچے کا غلط ختنہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ پر 31 ملین ڈالر( 3 ارب پاکستانی روپیہ سے زائد) کا ہرجانہ عائد کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غلط ختنہ کرنے کا واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ریورڈیل میں 2013ء میں پیش آیاتھا۔ مڈوائف کی غلطی سے بچے کا ختنہ خراب ہو اتھا ،ہرجانے میں ملنے والی رقم متاثرہ بچے کو ادا کی جائے گی جس کی اس وقت عمر 5 سال ہے ۔