مالدیپ ، حکومتی حکم پر برطانوی سنگتراش کے مجسمے کو توڑ دیا گیا

September 26, 2018

کولومبو ( جنگ نیوز ) مالدیپ میں پولیس نے سنگتراشی کے ایک جدید نمونے کو اسلامی اقدار کے منافی ہونے کے شبے میں تباہ کر دیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے ہتھوڑوں اور دوسرے اوزاروں کے ساتھ جس مجسمے کو توڑا ہے وہ برطانیہ کے سنگتراش جیسن ڈی کیئرز ٹیلر کی تخلیق تھا ۔