اسلام آبادمیں کوڑا،جرمن سفیر کی نشاندہی پر 2اہلکار معطل

September 26, 2018

اسلام آباد (این این آئی)جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی پر سی ڈی اے نے 2 اہلکاروں کو معطل کر دیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن سفیر نے منگل کو اپنی ٹوئٹ میں اسلام آباد کے علاقے ایف سیون فور کی گلی نمبر 56 میں پڑے کوڑے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد میں جہاں خوبصورت جگہیں ہیں وہیں ہر جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی ہیں‘یہ ڈینگی اور دیگر مضرِ صحت اثرات کا سبب بنتا ہے، کیا کیا جاسکتا ہے؟۔