بھارتی نوجوان کا خطرناک اسٹنٹ

September 26, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے اپنے زندگی تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے۔

اس بھارتی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جوبھارتی ریاست بہار کی ڈسٹرکٹ جملپور کی ریلوے ٹریکس پر لیٹ گیا اور سامنے سے آتی ٹرین کو دیکھ کر ذرا نہ گھبرایا ۔

ٹریک پر لیٹے نوجوان کے اوپر سے ٹرین تیزی سے گزر گئی لیکن خوش قسمتی سے نوجوان بالکل محفوظ رہا اور اپنے اس خطرناک اسٹنٹ کی کامیابی کا جشن منانے لگا۔

واضح رہے ایڈونچر کے اس شوق میں نوجوان کی جان بھی جا سکتی تھی اسلئے شوق اپنی جگہ لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑیں۔