راولپنڈی کے اسپتال میں بچہ جاں بحق، ورثاء کا ہنگامہ

September 26, 2018

راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 12سال کا ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد بچے کے ورثاء نے اسپتال میں ہنگامہ کیا۔

12 سالہ بچے کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث بچے کی ہلاکت پر ورثاء کی اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ورثاء نے بچے کی لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر بھی احتجاج کیا، جس سے سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔